فهرس الكتاب

الصفحة 4927 من 6343

(16) انہوں نے اللہ کے حکم سے روگردانی کی اور قدار بن سالف نامی شخص کو اونٹنی کے قتل کردینے پر ابھارا جو قوم ثمود کا بڑا ہی برا انسان تھا، چنانچہ اس نے پہلے تیر سے اس کی پنڈلی کو زخمی کردیا، پھر اس پر تلوار سے حملہ کر کے اس کے دونوں پاؤں کو مزید زخمی کردیا، پھر اسے ذبح کردیا اور اس طرح پوری قوم اللہ کے عذاب کا حقدار بن گئی، جس کا ذکر آیت (31) میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے جبرئیل (علیہ السلام) نے ان کے درمیان ایسی سخت چیخ پیدا کی کہ ان کے دل پہلوؤں سے الگ ہوگئگے اور مر کر اپنے گھروں میں ایسا ڈھیر ہوگئے جیسے بکریاں پالنے والا، باڑے میں اپنی بکریوں کے لئے خشک گھاس کا ڈھیر لگایا کرتا ہے۔

آیت (32) میں، سہ بارہ کہا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان کردہ ان واقعات کے ذریعہ نصیحت حاصل کرنے کو آسان بنا دیا ے، تو کوئی ہے جو ان واقعات سے عبرت حاصل کرے؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت