فهرس الكتاب

الصفحة 4488 من 6343

(12) اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو اس زمانے کی دیگر تمام قوموں پر فضیلت دی تھی، اپنے اس علم کی بنیاد پر کہ وہ اس قدر و منزلت کے مستحق ہیں۔ آیت سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ اللہ نے انہیں ہر دور کے لوگوں پر فوقیت دیتھی، اس لئے کہ امت محمدیہ کے بارے میں سورۃ آل عمران آیت (110) میں آیا ہے: (کنتم خیر امۃ اخر جنت للناس) " تم سب سے اچھے لوگ ہو جنہیں لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ "

اور اللہ نے انہیں بہت سے معجزات و کرامات سے نوازا تھا، جو درحقیقت اللہ کی جانب سے ان کی آزمائش تھی کہ ان نعمتوں پر وہ اللہ کے شکر گذار ہوتے ہیں یا اس کی ناشکری کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت