فهرس الكتاب

الصفحة 2615 من 6343

سورۃ الحج مدنی ہے، اس میں اٹھتر آیتیں، اور دس رکوع ہیں۔

نام: آیت (27) (واذن فی الناس بالحج یاتوک رجالا وعلی کل ضامر یاتین من کل فج عمیق) سے ماخوذ ہے۔

زمانہ نزول: اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے کہ یہ سورت مکی ہے یا مدنی۔ ابن عباس کا قول ہے کہ تین آیتوں کے علاوہ پوری سورت مدنی ہے، وہ تین آیتیں (ھذان خصمان) سے شروع ہوتی ہیں۔ قتادہ کا خیال ہے کہ چار آیتیں مکی ہیں، جن کی ابتدا (وما ارسلنا من قبلک من رسول ولا نبی) سے ہوتی ہے۔ جمہور مفسرین کا کہنا ہے کہ پوری سورت میں مکی اور مدنی آیتیں ملی ہوئی ہیں، جن آیتوں کی ابتدا (یا ایھا الناس) سے ہے، وہ مکی ہیں اور جن کی ابتدا (یا ایھا الذین امنوا) سے ہے وہ مدنی ہے۔

اس سورت میں حج کی فرضیت اس کے ارکان و واجبات اور دیگر شعائر حج کا بیان آیا ہے، اور اس کے ظاہری اور باطنی فوائد و منافع کا بھی ذکر آیا ہے۔ قرطبی نے عزیزی کا قول نقل کیا ہے کہ یہ سورت ان عجیب سورتوں میں سے ہے، جن کی آیتیں اوقات نزول کے اعتبار سے متعدد نوعیت کی ہیں۔ کوئی آیت رات میں نازل ہوئی ہے تو کوئی دن میں، کوئی سفر میں تو کوئی حضر میں، کوئی مکی ہے تو کوئی مدنی، کسی کا موضو جنگ ہے تو کسی کا صلح، کوئی ناسخ ہے تو کوئ منسوخ، اور کوئی محکم ہے تو کوئی متاشبہ۔

پوری سورت کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ نزول کے متعدد ہونے کے اعتبار سے اس کے مضامین بھی متعدد ہیں۔ کچھ آیتوں کا تعلق مشرکین مکہ سے ہے، تو کچھ کا منافقین سے اور کچھ کا تعلق صادق الامین مسلمانوں سے ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت