فهرس الكتاب

الصفحة 6031 من 6343

(4) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش کے بارے میں فرمایا جو قرآن کریم کی تکذیب کرتے تھے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی دعوت کے خلاف سازشیں کرتے تھے، کہ یہ لوگ اللہ کے دین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پھونکوں سے اس کے چراغ کو بجھانا چاہتے ہیں تو وہ جان لیں کہ اللہ بھی ان کے خلاف تدبیر کر رہا ہے اور انہیں جہنم تک پہنچانے کے لئے ان کی رسی ڈھیل دی ہے، تاکہ کفر و معصیت میں آخری حدود کو پہنچ جائیں، اس لئے اے میرے نبی ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور ان کے عذاب کے لئے جلدی نہ کیجیے، انہیں تھوڑی سی مہلت دے دیجیے، بالآخر اپنے انجام بد کو پہنچ کر رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ المجادلہ آیت (21) میں فرمایا ہے: (کتب اللہ لاغلبن ان اور سلی ان اللہ قوی عزیز) " اللہ لکھ چکا ہے کہ میں اور میرے پیغامبر یقیناً غالب ہوں گے۔ یقیناً اللہ قوت والا، زبردست ہے" چنانچہ تاریخ شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ چکا ہے کہ میں اور میرے پیغامبر یقیناً غالب ہوں گے، یقیناً اللہ قوت والا، زبردست ہے" چنانچہ تاریخ شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا اور چند ہی سال کے اندر مکہ سے کفر و شرک کا خاتمہ ہوگیا، تمامب توں کو وہاں سے نکال پھینکا گیا اور وہاں صرف ایک اللہ کی بندگی کی جانے لگی۔ وباللہ التوفیق

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت