فهرس الكتاب

الصفحة 6061 من 6343

(4) اس دن خوش قسمت اہل جنت کے چہرے اللہ کی گوناگوں نعمتوں کے زیراثر شاداب اور دمکتے ہوئے ہوں گے اور دنیا کی زندگی میں انہوں نے جو نیک اعمال کئے ہوں گے اور حصول رضائے الٰہی کے لئے انہوں نے وہاں جو جدوجہد کی ہوگی، اسے یاد کر کے وہ نہایت شاداں و فرحاں ہوں گے اور اپنے رب کی بنائی ہوئی بلند و بالا جنتوں میں آرام کریں گے اور وہاں وہ کوئی فضول اور لغوبات نہیں سنیں گے جس سے ان کی راحت و آسائش متاثر ہو، بلکہ ہمہ وقت ان کے کانوں تک اہل جنت اور فرشتوں کی اچھی باتیں، اللہ کی نعمتوں کا ذکر اور اللہ کی یاد کے لئے استعمال شدہ پاکیزہ الفاظ و کلمات پہنچتے رہیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت