36۔ ہود (علیہ السلام) کی اس طویل تقریر کا ان کی قوم پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور جواب میں کہا کہ تم ہمیں چاہے نصیحت کرو یا نہ کرو، ہم اپنے دین و مذہب سے پھرنے والے نہیں ہیں۔ بتوں کی پرستش کرنا، اونچے مکانات بنانا اور ہماری دوسری عاتیں، ہمیں اپنے آباء واجداد سے ملی ہیں، ان کی وجہ سے ہم پر کوئی عذاب نہیں اترے گا، اور مرنے کے بعد دوسری زندگی کا ہم تصور کرنے سے عاجز ہیں