فهرس الكتاب

الصفحة 6236 من 6343

(1) اس سورت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب قیامت واقع ہوگی تو زمین کا کیا حال ہوگا اور کس طرح لوگ گروہ درگروہ اپنی قبروں سے اٹھ کر میدان محشر میں جمع ہوتے جائیں گے تاکہ دنیا میں کئے گئے اپنے اچھے اور برے اعمال کا نتیجہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وقوع قیامت کے وقت زمین انتہائی سختی کے ساتھ ہلا دی جائے گی اس پر موجود تمام مکانات منہدم ہو کر زمین بوس ہوجائیں گے، پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے، تمام ٹیلے برابر کردیئے جائیں گے، اور پوری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی، نہ اس میں کوئی کجی رہے گی اور نہ کوئی اونچی نیچی جگہ

اور زمین کے اندر جتنے خزانے ہوں گے وہ سب پہلے صور کے بعد باہر آجائیں گے اور جب دوسرا صور پھونکا جائے گا تو سارے مردے زندہ ہو کر اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت