فهرس الكتاب

الصفحة 3075 من 6343

34۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا سن لی۔ انہیں اور ان لوگوں کو نجات دے دی جو کشتی میں سوار ہوگئے تھے، اور باقی تمام لوگوں کو ہلاک کردیا، نوح اور ان کی قوم کے اس واقعہ سے بہت سی نصیحتیں حاصل ہوتی ہیں، جن سے قوم نوح نے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، اسی لیے ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لائے۔

آیت 122 میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ کا رب ہر حال میں غالب ہے، وہ اپنے دشمنوں سے ضرور انتقام لیتا ہے اور اپنے نیک بندوں پر مہربان ہوتا ہے، اسی لیے انہیں عذاب نہیں دیتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت