فهرس الكتاب

الصفحة 4838 من 6343

(2) میرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ گم گشتہ راہ ہیں اور نہ اس قرآن کو انہوں نے اپنی جانب سے گھڑ لیا ہے اور نہ دیگر احکام الٰہیہ کو جنہیں وہ قرآن کی تفسیر و توضیح کے طور پر بیان کرتے ہیں، اپنی خواہش نفس کے مطابق لاتے ہیں، بلکہ وہ سب اللہ کی وحی ہوتے ہیں، جیسا کہ اللہ نے سورۃ النساء آیت (113) میں فرمایا ہے: (وانزل اللہ علیک الکتاب ولاحکمۃ) " اللہ نے آپ پر کتاب و حکمت یعنی قرآن و سنت دونوں نازل کیا ہے" صاحب " فتح البیان" لکھتے ہیں یہ آیت دلیل ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت وحی ہوتی تھی جو آپ کے دل میں ڈال دی جاتی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت