فهرس الكتاب

الصفحة 1513 من 6343

(22) اس آیت کریمہ میں نوح (علیہ السلام) نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ اے لوگو ! میں تمہاری طرح بشر ہوں، لیکن اللہ نے مجھے رسالت اور وحی سے نوازا ہے، میں ایسی باتوں کا دعوی نہیں کرتا ہوں جو میرے اختیار سے باہر ہیں، میں دعوی نہیں کرتا ہوں کہ اللہ کی روزی کے خزانوں کا مالک ہوں اور نہ علم غیب کا دعوی کرتا ہوں اور نہ ہی فرشتہ ہونے کا دعوی کرتا ہوں، جب میں خود ایسا دعوی نہیں کرتا ہوں تو پھر میرے اندر ان صفات کے مفقود ہونے پر میری نبوت کا کیوں انکار کرتے ہو؟ اور جن غریب مسلمانوں کو تم حقیر جانتے ہو، ان کے بارے میں تمہاری طرح یہ نہیں کہتا کہ اللہ انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے ان کی غربت کی وجہ سے محروم رکھے گا۔ ان کے اندر جو خوبیاں پائی جاتی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ مجھ سے اور تم سے زیادہ جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں گا تو میں ان کے حق میں ظالم ہوں گا، اس لیے کہ میں نے ان کی قدرومنزلت نہیں پہچانی اور ان کی شان کے خلاف بات کی۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت کے آخری حصہ میں اس طرف اشارہ ہے کہ کافروں نے غریب مسلمانوں کی تحقیر کر کے ظلم و تعدی کا ارتکاب کیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت