فهرس الكتاب

الصفحة 3521 من 6343

(16) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ جنہیں اپنے کفر پر اصرار ہے، ان کے کفر کا آپ غم نہ کیجیے، انہیں بہرحال ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے اور ہم انہیں ان کے برے اعمال کی خبر دیں گے اور انہیں ان کی سزا بھگتنی پڑے گی، اللہ تعالیٰ بندوں کے دلوں میں پوشیدہ تمام عقائد و افکار کو خوب جانتا ہے، اس لئے حساب بہت ہی دقیق اور جزا و سزا بالکل عادلانہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت