فهرس الكتاب

الصفحة 3315 من 6343

(18) موسیٰ نے اس کی معاندانہ بات کاجوابدیتے ہوئے یہ نہیں کہا کہ تم گمراہ کافر اور جہنمی ہو بلکہ نہایت نرمی کے ساتھ اپنے بارے میں کہا کہ میرا رب زیادہ جانتا ہے کہ اس نے کسے تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے روشنی اور ہدایت دے کربھیجا ہے اور کس کا انجام بہتر ہوگا یعنی کسے موت کے وقت فرشتے رحمت ورضائے الہی اور جنت کی بشارت دیں گے اور وہ یہ بھی خوب جانتا ہے کہ کہ کفر وسرکشی کے ذریعہ سے اپنے آپ پر ظلم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور تاریخ شاہد ہے کہ موسیٰ پر ایمان لانے والوں کو اللہ نے دنیا میں عزت دی اور آخرت میں بھی ان کا انجام اچھا ہوگا اور فرعون اور فرعونیوں کے حصہ میں ذلت ورسوائی اور ہلاکت وبربادی آئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت