فهرس الكتاب

الصفحة 3901 من 6343

(20) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے نوح کے بعد آنے والی قوموں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا کہ سب ان کا نام عزت و احترام کے ساتھ لیتے ہیں اور ان کے لئے سلامتی و رحمت کی دعا کرتے ہیں اور قیامت تک ان کا ذکر جمیل قوموں میں باقی رہے گا اور فرمایا کہ ہم عمل صالح کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نوح کا عمل صالح یہ تھا کہ انہوں نے اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اپنی قوم کو ساڑھے نو سو سال تک اللہ کے دین کی طرف ہلاتے رہے۔ اسی لئے آیت (18) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نوح ہمارے صادق الایمان بندوں میں سے تھے، مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ سے ایمان کی فضیلت و اہمیت ثابت ہوتی ہے، اس لئے کہ نوح جیسے عظیم نبی کی تعریف کے لئے ان کی اسی صفت کو بطور خاص بیان کیا گیا ہے۔

آیت 28 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کے اور ان کے اہل ایمان رشتہ داروں اور پیروکاروں کے سوا باقی تمام کافروں کو ہم نے طوفان کی نذر کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت