{لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ } " ان کے لئے جہنم کا بچھونا ہے" یعنی ان کے نیچے آگ کے بچھونے ہوں گے { وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ} " ان کے اوپر سے اوڑھنا" یعنی عذاب کے بادل ہوں گے جو ان پر چھائے ہوئے ہوں گے {وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ } " اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو" اپنے آپ پر ظلم کرنے والوں کو ہم ان کے جرم کے مطابق جزا دیتے ہیں اور تیرا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔