فهرس الكتاب

الصفحة 338 من 6343

اس لئے فرشتوں نے کہا: {يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ } " اے مریم ! تو اپنے رب کی اطاعت کر" قنوت سے مراد خشوع و خضوع کے ساتھ اطاعت پر مسلسل قائم رہنا ہے۔ { وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ} " اور سجدہ کر، اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر۔" عبادت میں رکوع اور سجدہ کا ذکر خاص طور پر کیا گیا ہے۔ کیونکہ ان کا مقام دوسری عبادتوں سے افضل ہے اور ان سے اللہ کے سامنے عاجزی کا اظہار ہوتا ہے۔ مریم علیہا السلام نے اللہ کا شکر کرتے ہوئے اطاعت کے جذبہ سے اس حکم کی تعمیل کی جب اللہ نے اپنے نبی کو مریم علیہا السلام کے بارے میں یہ باتیں بتائیں کہ وہ اللہ کی مرضی کے مطابق کن حالات سے گزریں، تو یہ غیبی معاملات تھے جن کا علم وحی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت