اس لئے اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَمَكَرُوا} " اور انہوں (کافروں) نے تدبیر کی" یعنی اللہ کے نور کو بجھانے کے لئے اللہ کے نبی کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا {وَمَكَرَ اللَّـهُ} " اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی" اور انہیں ان کے منصوبوں کی سزا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ {وَاللَّـهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ} " اور اللہ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے" اللہ تعالیٰ نے ان کی تدبیر کو ناکام بنا دیا اور ورہ خائب و خاسر ہو کر رہ گئے۔