پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ } یا (ان کی مثال) اس شخص کی مانند ہے جس پر موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ (صَيِّبٍ) سے مراد وہ بارش ہے جو موسلادھار برستی ہے۔
{فِيهِ ظُلُمَاتٌ} " اس میں اندھیرے ہیں۔" اس سے مراد ہے، رات کا اندھیرا، بادل کا اندھیرا اور بارش کی تاریکیاں۔ {وَرَعْدٌ} " اور کڑک کی آواز ہے۔" جو کہ بادل سے سنائی دیتی ہے۔ {وَّبَرْقٌ} اور بجلی کی وہ چمک ہے جو بادلوں میں دکھائی دیتی ہے۔ {كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُم} یعنی اس بجلی کی چمک جب اندھیرے میں روشنی کرتی ہے۔ {مَّشَوْا فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا} " تو چلتے ہیں اس میں اور جب ان پر اندھیرا ہوتا ہے تو کھڑے ہوجاتے ہیں" یعنی وہ کھڑے رہ جاتے ہیں۔