فهرس الكتاب

الصفحة 2996 من 6343

{ لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ } " تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں۔" یعنی انہوں نے لوگوں سے کہا کہ سب اکٹھے ہوجاؤ تاکہ موسیٰ علیہ السلام پر جادوگروں کی فتح کا نظارہ کرسکو۔ یہ بہت ماہر جادو گر ہیں ہم ان کی تعظیم اور پیروی کریں اور علم سحر کا اعتراف کریں۔ اگر وہ حق کے خواہاں ہوتے تو کہتے کہ ہم ان میں سے اس شخص کی پیروی کریں، جو حق پر ہو۔ نیز حق و صواب کا اعتراف کریں، اس لئے اس معاملے نے ان کو کوئی فائدہ نہ دیا، البتہ ان کے خلاف حجت قائم ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت