فهرس الكتاب

الصفحة 2610 من 6343

{ قُلْ } اے محمدکہہ دیجئے ! { إِنَّمَا يُوحَىٰ إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ } " میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔" جس کے سوا کوئی ہستی عبادت کی مستحق نہیں، اس لئے فرمایا { فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ } یعنی کیا تم اس کی عبودیت کو اختیار اور اس کی الوہیت کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہو؟۔۔۔اگر وہ ایسا کریں تو انہیں اپنے رب کی ستائش کرنی چاہئے کہ اس نے ان کو اس نعمت سے سرفراز کیا، جو تمام نعمتوں پر فوقیت رکھتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت