{ عَلَىٰ قَلْبِكَ } " آپ کے دل پر۔" یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جبریل اسے لے کر آپ کے دل پر نازل ہوا { لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ } تاکہ آپ اس کے ذریعے سے لوگوں کو رشدو ہدایت کی راہ دکھائیں اور ان کو گمراہی کا راستہ اختیار کرنے سے ڈرائیں۔