فهرس الكتاب

الصفحة 3181 من 6343

{ أَلَمْ تَرَ } کیا آپ نے ان گمراہی اور شدت ضلالت کو نہیں دیکھا { أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ } " کہ بے شک وہ (شاعری کی) ہر وادی میں" {يَهِيمُونَ } " آوارہ و سرگشتہ پھرتے ہیں۔" کبھی مدح میں اشعار کہتے ہیں کبھی مذمت میں، کبھی صدق کے بارے میں اور کبھی کذب کے بارے میں، کبھی غزل کہتے ہیں اور کبھی تمسخر اڑاتے ہیں، کبھی تکبر کا اظہار کرتے ہیں اور کبھی حزن و غم کا۔ ان کو کہیں قرار ملتا ہے نہ کسی حال میں ثبات حاصل ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت