{لَّوْلَا كِتَابٌ مِّنَ اللَّـهِ سَبَقَ} " اگر اللہ کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا" یعنی اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر مقرر نہ ہوچکی ہوتی اور تمہارے لئے غنائم کو حلال نہ کردیا گیا ہوتا اور اے امت مسلمہ !۔۔۔ تم سے عذاب کو نہ اٹھا لیا گیا ہوتا {لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ} " تو تم نے جو فدیہ حاصل کیا ہے اس کی پاداش میں تمہیں عذاب عظیم آلیتا۔'' اور حدیث میں آتا ہے " اگر بدر کے روز (قیدیوں کے فدیہ کے معاملے میں( عذاب نازل ہوتا تو عمر(رضی اللہ عنہ) کے سوا کوئی نہ بچتا۔ [تفسیرالدرالمنثور، (3؍ 366) ]