{وَاُتْبِعُوْا فِیْ ہٰذِہٖ لَعْنَۃً} اور اس میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی۔ یعنی اس دنیا میں { وَّیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ} اور قیامت کے دن بھی، یعنی اللہ تعالی، اس کے فرشتے اور تمام لوگ دنیا و آخرت میں ان پر لعنت بھیجیں گے۔ { بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ} ''بہت ہی برا ہے جو ان کو عطیہ دیا گیا'' اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کا عذاب اور دنیا و آخرت کی لعنت ان کا پیچھا کرے گی۔