{قُل } " کہہ دیجیے:" ان کو اس عذاب کے وقوع کی خبر دیتے ہوئے جس میں کوئی شک نہیں {لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ } " تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے ایک گھڑی پیچھے رہو گے نہ آگے بڑھو گے۔" تو اس دن سے ڈرو اور اس کے لئے تیار کرو۔