فهرس الكتاب

الصفحة 875 من 6343

{وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ} " اور میں کیوں کر ڈروں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو" دراں حالیکہ یہ معبود ان باطل، عاجز محض اور کسی قسم کا فائدہ پہنچانے سے محروم ہیں {وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللَّـهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا} " اور تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم اللہ کا ایسی چیزوں کو شریک ٹھہراتے ہو جس پر اس نے کوئی دلیل نہیں اتاری" یعنی سوائے خواہش نفس کی پیروی کے اس پر کوئی دلیل نہیں {فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالْأَمْنِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ} " پس کون سا گروہ امن کا زیادہ مستحق ہے اگر تم جانتے ہو؟"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت