{فَكَذَّبُوهُ } انہوں نے حضرت الیاس علیہ السلام کی دعوت کو جھٹلایا اور ان کی اطاعت نہ کی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو و عید سناتے ہوئے فرمایا: {فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ} یعنی قیامت کے روز انہیں عذاب میں ڈالا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں ان کے لئے دنیاوی عذاب کا ذکر نہیں فرمایا۔