فهرس الكتاب

الصفحة 3758 من 6343

ان کے رسولوں نے ان سے کہا: {قَالُوا طَائِرُكُم مَّعَكُمْ} " تمہاری فال بد تو تمہارے ساتھ ہے" اور اس سے مراد ان کا شرک اور برائی ہے جو عذاب کے واقع ہونے اور نعمت کے اٹھا لئے جانے کا تقاضا کرتے ہیں۔ { أَئِن ذُكِّرْتُم} " کیا اس لئے کہ تمہیں نصیحت کی گئی؟" یعنی ہم نے تمہیں اس چیز کی یاد دہانی کرائی جس میں تمہاری بھلائی اور تمہارا فائدہ تھا اور اس کے مقابلے میں تم نے یہ کچھ کہا: {بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ} " بلکہ تم اپنی بات میں حد سے تجاوز کرنے والے ہو۔" ان کو دعوت دینے سے ان کے تکبر اور نفرت میں اضافے کے سوا کچھ فائدہ نہ ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت