فهرس الكتاب

الصفحة 2048 من 6343

{وَقَضَيْنَا إِلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ } ''اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو'' یعنی ہم نے ان کے بارے میں فیصلہ کیا اور انہیں ان کی کتاب میں آگاہ کیا کہ وہ نافرمانیوں، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری اور زمین میں تکبر اور اقتدار کی بنا پر زمین میں دو بار فساد پھیلانے کا باعث بنیں گے۔ جب ان کی طرف سے ایک فساد واقع ہوا تو ہم نے ان پر دشمنوں کو مسلط کردیا جو ان سے انتقام لیتے تھے۔ یہ ان کے لئے تحذیر و انذار تھا شاید کہ وہ لوٹ آئیں اور نصیحت پکڑیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت