فهرس الكتاب

الصفحة 3700 من 6343

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ لوگ شیطان کی اطاعت اور عدم اطاعت سے دو گروہوں میں منقسم ہیں، پھر ہر گروہ کی سزا و جزا کا تذکرہ کیا، فرمایا: {الَّذِينَ كَفَرُوا } یعنی وہ لوگ جنہوں نے رسولوں کی دعوت اور ان چیزوں کا انکار کیا جن پر کتبہ الٰہیہ دلالت کرتی تھیں {لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ} ان کے لئے جہنم کی آگ میں سخت عذاب ہے۔ یہ عذاب اپنی ذات و صفات کے اعتبار سے نہایت سخت عذاب ہوگا جہاں وہ ابدالآباد تک رہیں گے۔ {وَالَّذِينَ آمَنُوا} اور جو اپنے دل سے ان امور پر ایمان لائے جن پر ایمان لانے کی اللہ تعالیٰ نے دعوت دی ہے۔ {وَعَمِلُوا } پھر انہوں نے اس ایمان کے تقاضوں کے مطابق عمل کئے { الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ } " نیک تو ان کے لئے (ان کے گناہوں کی) مغفرت ہے۔" اس مغفرت کی بنا پر ان سے ہر قسم کا شر اور برائی دور ہوجائے گی۔ {وَأَجْرٌ كَبِيرٌ} " اور بڑا اجر ہے" جس کے ذریعے سے انہیں اپنا مطلوب و مقصو حاصل ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت