فهرس الكتاب

الصفحة 4488 من 6343

{وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ} اور ہم نے انہیں پاک صاف کر کے چن لیا۔ {عَلَىٰ عِلْمٍ} ان کے متعلق اپنے علم کی بنا پر اور اس فضیلت کے لئے ان کے استحقاق کی بنا پر {ععَلَى الْعَالَمِينَ} اپنے زمانے، اپنے سے پہلے اور بعد کے زمانے کے تمام لوگوں پر یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ امت محمدیہ کو لے آیا اور اس کو تمام جہانوں پر فضیلت دی، اسے بہترین امت قرار دیا جو تمام دنیا کی راہنمائی کے لئے کھڑی کی گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان پر وہ احسانات کئے جو دوسروں پر نہ کئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت