{وَیَطُوْفُ عَلَیْہِمْ غِلْمَانٌ لَّہُمْ} یعنی نوجوان خدام ان کے آس پاس پھریں گے۔ {کَاَنَّہُمْ لُؤْلُؤٌ مَّکْنُوْنٌ} اپنے حسن اور خوب صورتی کی بنا پر گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہیں وہ ان کی خدمت اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ان کے پاس آجا رہے ہوں گے یہ چیز ان کے لیے بے پایاں نعمتوں اور کامل راحت پر دلالت کرتی ہے۔