فهرس الكتاب

الصفحة 3670 من 6343

{قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا } " جنہوں نے تکبر کیا وہ کمزور بنائے ہوئے لوگوں سے کہیں گے، یہ سردار استفہامی انداز میں ان کو خبر دیں گے کہ سب اس عذاب کو بھگتیں گے۔ {أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَىٰ بَعْدَ إِذْ جَاءَكُم} " کیا ہم نے تمہیں ہدایت آجانے کے بعد اس سے روکا تھا؟" یعنی کیا ہم نے تمہیں اپنی قوت اور غلبے کی وجہ سے ایمان لانے سے روکا تھا؟ {بَلْ كُنتُم مُّجْرِمِينَ} "بلکہ تم مجرم تھے۔" یعنی تم مقہور و مغلوب نہ تھے، تم سے جبرًا کفر کا ارتکاب نہیں کرایا گیا تھا بلکہ تم نے اپنے اختیار سے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ اگرچہ ہم نے تمہارے سامنے کفر کو مزید کیا تھا، تاہم تم پر ہمیں کوئی تسلط اور اختیار تو حاصل نہ تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت