{ یَفِرُّ الْمَرْءُ} انسان اس شخص سے بھی بھاگے گا جو اسے سب سے عزیز اور اس کے لیے سب سے زیادہ شفیق ہے {مِنْ اَخِیْہِ۔ وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہِ، وَصَاحِبَتِہٖ } " اپنے بھائی سے، اپنی ماں سے، اپنے باپ سے اور اپنی بیوی سے۔" { وَبَنِیْہِ} " اور اپنے بیٹوں سے۔ " اور اس کا سبب یہ ہے کہ {لِکُلِّ امْرِۍ مِّنْہُمْ یَوْمَیِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} اسے خود اپنی پڑی ہوگی اور وہ خود اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے فکرمند ہوگا اور وہ کسی دوسرے کی طرف التفات نہیں کرسکے گا۔