شیطان ان دونوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا رہا اور ان کے سامنے اس درخت کے پھل کے کھانے کو مزین کرتا رہا، چنانچہ وہ ان سے کہتا: {هَلْ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ الْخُلْدِ} یعنی جو کوئی اس کو کھائے گا وہ ہمیشہ جنت میں رہے گا۔ {وَمُلْكٍ لَّا يَبْلَىٰ} اور جب وہ اس درخت کا پھل کھا لے گا تو ایسی بادشاہت حاصل ہوگی جو کبھی منقطع نہ ہوگی۔