فهرس الكتاب

الصفحة 1285 من 6343

{عَفَا اللَّـهُ عَنكَ} " اللہ نے آپ سے درگزر فرمایا" اور آپ سے جو کچھ صادر ہوا اسے بخش دیا۔ {لِمَ أَذِنتَ لَهُمْ} " آپ نے (انہیں پیچھے رہ جانے کی) اجازت کیوں دی۔" {حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَتَعْلَمَ الْكَاذِبِينَ} " حتی ٰکہ آپ پر وہ لوگ ظاہر ہوجاتے جو سچے ہیں اور وہ بھی آپ کو معلوم ہوجاتے جو جھوٹے ہیں۔" یعنی ان کو آزمانے کے بعد معلوم ہوتا کہ سچا کون اور جھوٹا کون ہے، تب آپ اس شخص کا عذر قبول فرماتے جو اس کا مستحق ہے اور اس شخص کا عذر قبول نہ فرماتے جو اس کا مستحق نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت