فهرس الكتاب

الصفحة 553 من 6343

{ وَالَّذِينَ آمَنُوا } " اور جو لوگ ایمان لائے۔" یعنی وہ اللہ تعالیٰ پر اور ان امور پر ایمان لائے جن پر ایمان لانا واجب ہے { وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ } " اور عمل نیک کرتے رہے۔" یعنی وہ واجبات اور مستحبات پر عمل کرتے ہیں۔ { سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ } " ہم عنقریب انہیں ان جنتوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ان کے لیے وہاں صاف ستھری بیویاں ہوں گی" یعنی یہ بیویاں ان رذیل عادات اور گندے اخلاق اور ہر میل اور عیب سے پاک ہوں گی جن میں دنیا کی عورتیں ملوث ہوتی ہیں {وَنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيلًا } " اور ہم انہیں گھنے سائے میں داخل کریں گے۔" یعنی ہم انہیں ہمیشہ رہنے والے سائے میں داخل کریں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت