فهرس الكتاب

الصفحة 2738 من 6343

{ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا} " پس پیچھے لگایا ہم نے بعض کو بعض کے۔" ہلاک کرنے میں، یعنی یکے بعد دیگرے سب کو ہلاک کردیا۔ پس ان میں سے کوئی قوم باقی نہ رہی اور ان کے بعد ان کے گھر اجڑگئے { وَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ} " اور ہم نے ان کو قصے کہانیاں بنا کر رکھ دیا" جن کو بیان کیا جاتا، جو اہل تقویٰ کے لیے عبرت مکذبین کے لیے عقوبت اور خود ان کے لیے عذاب اور رسوائی ہے۔ {فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ} " پس دوری ہے اس قوم کے لیے جو ایمان نہیں لاتی۔" کتنے بد بخت ہیں وہ اور ان کی تجارت کس قدر خسارے کی تجارت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت