فهرس الكتاب

الصفحة 2590 من 6343

اسی لئے یہاں فرمایا: { فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ } ''ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی۔" یعنی اس مصیبت سے نجات دی جس میں وہ مبتلا ہوگئے تھے۔ { وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ } " اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیتے ہیں۔" یہ ہر اس مومن کے لئے وعدہ اور بشارت ہے جو کسی مصیبت اور غم میں مبتلا ہوجائے۔ یقینًا اللہ تعالیٰ اس کو اس مصیبت سے نجات دے گا، اس کے ایمان کے سبب سے اس کی مصیبت کو دور کر دے گا۔ جیسا کہ اس نے حضرت یونس علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت