فهرس الكتاب

الصفحة 3632 من 6343

جب انہیں معلوم ہوجائے گا کہ وہ اور ان کے سردار عذاب کے مستحق ہیں تو وہ ان کو عذاب میں دیکھنا چاہیں گے جنہوں نے ان کو گمراہ کیا، چنانچہ وہ کہیں گے: {رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا } " اے ہمارے رب ! ان کو دگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔" اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ہر ایک کے لئے دوہرا عذاب ہے تم سب کفر اور معاصی میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک تھے، لہٰذا عذاب میں بھی تم ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہو گے اگرچہ تمہارے جرم میں تفاوت کے مطابق تمہارے عذاب میں بھی تفاوت ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت