فهرس الكتاب

الصفحة 2829 من 6343

{ وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ } یعنی اے مومنو ! جب تم نے بہتان تراشوں کی یہ باتیں سنیں { قُلْتُم } تو تم نے اس بہتان کا انکار کرتے ہوئے اور اس کے معاملے کو بہت بڑا سمجھتے ہوئے کیوں نہ کہا؟ { مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا } اس واضح بہتان طرازی کے ساتھ کلام کرنا ہمارے لیے مناسب ہے نہ ہمارے لائق کیونکہ مومن کا ایمان اسے قبیح کاموں کے ارتکاب سے روکتا ہے۔ { هَـٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ } " یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت