فهرس الكتاب

الصفحة 2559 من 6343

چونکہ آپ نے دلیل سے واضح کردیا تھا کہ ان کے بت کسی تدبیر کا اختیار نہیں رکھتے، اس لئے آپ نے ان کو بالفعل ان کے خود ساختہ معبودوں کی بے بسی اور خود اپنی مدد کرنے پر بے اختیاری کا مشاہدہ کروانے کا ارادہ کیا اور ایسا طریق کار استعمال کیا کہ وہ اپنے معبودوں کی بے بسی اور بے اختیاری کا خود اقرار کریں، اس لئے ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: { وَتَاللّٰـهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُم } یعنی تمہیں لاجواب کرنے کے لئے چال کے طور پر میں ان بتوں کو توڑ دوں گا {بَعْدَ أَن تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ } " جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے۔" یعنی جب اپنی کوئی عید منانے کے لئے چلے جاؤ گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت