{وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَ} " زکریا اور یحییٰ" یعنی یحییٰ زکریا علیہما السلام کے فرزند {وَعِيسَىٰ} یعنی عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام {وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ} " اور الیاس کو بھی یہ سب" یعنی یہ تمام لوگ {مِّنَ الصَّالِحِينَ} " نیکو کار تھے۔" یعنی اپنے اخلاق، اعمال اور علوم میں صالح لوگ تھے بلکہ صلحا کے سردار، قائد اور ان کے امام تھے۔