فهرس الكتاب

الصفحة 2442 من 6343

{وَذٰلِكَ} یعنی یہ ثواب {جَزَاءُ مَن تَزَكَّىٰ } اس شخص کی جزا ہے جو شرک، کفر، فسق اور معصیت سے اپنے آپ کو پاک کرتا ہے۔ وہ یا تو ان مذکورہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہی نہیں یا اگر اس سے کسی گناہ کا ارتکاب ہوجاتا ہے تو وہ تو بہ کرلیتا ہے، نیز وہ اپنے نفس کو پاک کرتا ہے، ایمان اور عمل صالح کے ذریعے اس کی نشو و نما کرتا ہے۔

" تزکیہ" کے دو معنی ہیں۔

(1) صاف کرنا اور گندگی کو زائل کرنا۔

(2) بھلائی کے حصول میں اضافہ کرنا ۔

زکوٰۃ کو انہی دو امور کی بنا پر زکوۃ کہا جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت