{ نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا} " ہم انہیں تھوڑا سا فائدہ اٹھانے کی مہلت دیتے ہیں" اس دنیا میں تاکہ وہ اپنے گناہوں میں اضافہ کرلیں اور یوں ان کے عذاب میں اضافہ ہوجائے۔ { ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ } " پھر ہم انہیں جبرا کھینچ لائیں گے" { إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ } " ایک سخت عذاب کی طرف۔" یعنی وہ عذاب اپنی سختی، بہت بڑا ہونے، اپنی قباحت، اپنی الم ناکی اور اپنی شدت میں انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔