{ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ } " وہ جہنم میں پھنکاریں گے" شدت عذاب کی وجہ سے {وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ } وہ بہرے، گونگے اور اندھے ہوں گے یا جہنم کے سخت بھڑکنے، اس کے غیظ و غضب اور اس کی پھنکار کے باعث، جہنم کی آواز کے سوا کوئی اور آواز نہیں سن سکیں گے۔