{وَاِذَا السَّمَاءُ کُشِطَتْ} " اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی۔" یعنی آسمان کو زائل کردیا جائے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ } (الفرقان:25؍25) " جس روز آسمان بادلوں کے ساتھ پھٹ جائے گا۔" نیز فرمایا: { يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ } (الانبیا:21؍104) جس روز ہم آسمانوں کو یوں لپیٹ دیں گے جس طرح اوراق کا دفتر لپیٹ دیتے ہیں۔ اور فرمایا { وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ } ( الزمر:39؍67) "قیامت کے روز تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے د ائیں ہاتھ پر لپٹے ہوئے ہوں گے۔