فهرس الكتاب

الصفحة 1662 من 6343

اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: {وَكَذَٰلِكَ } " اور اسی طرح" یعنی ان مذکورہ اسباب اور مقدمات کے ذریعے سے {مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاءُ } " ہم نے یوسف علیہ السلام کو جگہ دی اس ملک میں، وہ اس میں جہاں چاہتے، جگہ پکڑتے" وہ نہایت آسودہ زندگی، بے شمار نعمتوں اور بے پناہ جاہ و جلال میں رہنے لگے۔ { نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَاءُ } " ہم اپنی رحمت جس کو چاہتے ہیں، پہنچا دیتے ہیں" یوسف علیہ السلام پر یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت تھی جو اس نے ان کے لئے مقدر کر رکھی تھی جو صرف دنیاوی نعمتوں پر ہی مشتمل نہ تھی۔

{وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ } " اور ہم محسنین کا اجر ضائع نہیں کرتے" اور یوسف علیہ السلام کا شمار تو سادات محسنین میں ہوتا ہے۔ ان کے لئے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت میں بھی بھلائی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت