فهرس الكتاب

الصفحة 3452 من 6343

{فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} یعنی جو لوگ اپنے دل سے ایمان لائے اور اعمال صالحہ کے ذریعے سے اس ایمان کی تصدیق کی {فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ } " وہ تو باغ میں" جس میں ہر قسم کے درخت، پودے اور تمام دل پسند چیزیں ہوں گی { يُحْبَرُونَ } " وہ خوش ہوں گے۔" یعنی ان کو خوش رکھا جائے گا اور نعمتوں سے نوازا جائے گا مثلًا نہایت لذیذ ماکولات و مشروبات، خوبصورت حوریں، خدام، خدمت گار لڑکے، طرب انگیز آوازیں، سرور انگیز نغمے، خوبصورت و خوش کن مناظر، بہترین خوشبوئیں، فرحت و سرور اور لذت و نعمت وغیرہ جن کے اوصاف بیان کرنے کی کوئی شخص قدرت نہیں رکھتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت