فهرس الكتاب

الصفحة 5783 من 6343

{لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا } یعنی وہ ایسا کلام نہیں سنیں گے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو { وَّلَا کِذّٰبًا} "اور نہ جھوٹ۔" یعنی گناہ ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: { لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا } ( الواقعۃ:56؍25،26) " وہ جنت میں کوئی بے ہودہ بات سنیں گے نہ گناہ کی بات ، صرف سلام ہی سلام کی بات سنیں گے ۔" اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے ان کو یہ ثواب جزیل عطا کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت