فهرس الكتاب

الصفحة 3365 من 6343

{ وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللّٰـهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ } " اور وہ تمہیں اللہ کی آیتوں سے بعد اس کے کہ وہ آپ پر نازل ہوچکی ہیں روک نہ دیں۔" بلکہ اللہ تعالیٰ کی آیات کو آگے پہنچائیے ان کے احکام کو نافذ کیجئے ان کی چالوں کی پروا نہ کیجئے، کفار آپ کو ان آیات کے بارے میں فریب میں مبتلا نہ کریں اور آپ ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے۔

{ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ } یعنی اپنے رب کی طرف دعوت کو اپنا منتہائے مقصود اور اپنے عمل کی غرض و غایت بنائیے اور جو جو چیز بھی اس کے خلاف ہو اسے چھوڑ دیجئے مثلًا ریا، شہرت کی طلب اور اہل باطل کی اغراض کی موافقت وغیرہ۔ کیونکہ یہ تمام چیزیں اہل باطل کی معیت اور ان کے امور میں ان کی اعانت کی داعی ہیں { وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ } یعنی ان کے ساتھ ان کے شرک میں شامل ہوں نہ اس کی فروع میں۔ شرک کی فروع سے مراد تمام گناہ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت